• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ تا پشاور موڑ میٹرو بس سروس 23 مارچ کو شروع کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (حنیف خالد) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پشاور روڈ کے درمیان آئندہ سال 23 مارچ کو میٹرو بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں دن رات جاری ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد میٹرو بس سروس جلد سے جلد چلانے کیلئے روزانہ اپنے بورڈ ممبر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک 7 میٹرو سٹیشن ہوں گے، اس قومی پروجیکٹ کا آغاز 23 مارچ 2022 کو کرانے کی تاریخ دی گئی ہے۔

تازہ ترین