• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیپلو کرپشن کیس: ملزمان کی ضمانت عبوری سے حفاظتی میں تبدیل

سپریم کورٹ آف پاکستان، کراچی رجسٹری —فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان، کراچی رجسٹری —فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیپلو میں 11 کروڑ کی کرپشن کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 17 ملزمان کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کر دیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 15 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سرکاری ٹھیکوں میں 11 کروڑ روپے کا غبن کیا، ملزمان میں سرکاری افسران، ملازمین اور ٹھیکے دار شامل۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ضمانت کا اختیار ٹرائل کورٹ کو منتقل ہوا، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو عبوری ضمانت دی جو حفاظتی تصور ہو رہی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے ملزمان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

ملزمان میں علی اکبر برفت، شاہ نواز، کلیم اللّٰہ، پرتاب رائے، عبدالطیف، چیتن، منظور حسین تالپور، سوجو، عبدالواحد، ریحانہ، ممتاز حسین شیخ، سہیل راجہ، محمد یوسف ملک اور لطف علی شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزمان پر ٹھیکوں کی مد میں 11 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین