• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ سے خوف پھیلانے والی 2 خواتین گرفتار


لاہور میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ڈانس کرنے اور فائرنگ کرکے محلے میں خوف و ہراس پھیلانے والی 2 خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خواتین کے ساتھی 2 مردوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ہاتھ میں پستول تھامے ڈانس کرنے والی خاتون لاہور کے علاقے مصری شاہ کی رہائشی ہے۔

خاتون نے نہ صرف اپنے گھر کی بالکونی سے فائرنگ کی بلکہ فائرنگ اور ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اَپ لوڈ کردی۔

خاتون کی سہیلی بھی فائرنگ کرنے میں پیش پیش رہی، دونوں خواتین کے ساتھی بھی فائرنگ کرکےعلاقے میں خوف وہراس پھیلاتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھ کر پولیس حرکت میں آئی اور چاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین