کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں پاکستان چائنا جوائنٹ ریسرچ سینٹر فار نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کا قیام انتہائی اہم قدم ہے، پاکستان میں تعلیم کے میدان میں خاموش انقلاب آرہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان چائنا جوائنٹ ریسرچ سینٹر فار نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کی تختی کی ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں منعقدہ آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور پروفیسر عطا الرحمن نے ملکرادارے کی تختی کا افتتاح کیا۔ پروفیسر عطا الرحمن نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں وزارتِ سائینس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 6 سو گناہ اضافہ ہوا ہے۔