• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین دشمن کو مارنے کی بجائے انہیں مفلوج کرنے والے ہتھیاروں پر تحقیق کر رہا ہے، امریکی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) حالیہ برسوں کے دوران چین میں ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایسے ہتھیاروں کی تیاری پر تحقیق کر رہا ہے جو دشمن کو مارنے کی بجائے انہیں مفلوج کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ 

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پی ایل اے ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چائنیز دستاویزات کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ چین دماغ کو مفلوج بنانے پر تحقیق کر رہا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ چند برسو ں سے جاری ہے۔

 جنگ میں توجہ اب جسم کو نقصان پہنچانے یا جسم کو برباد یا ناکارہ کرنے کی بجائے دشمن کو کنٹرول کرنے پر مرکوز رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین