• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو پر مداحوں کی رائے منقسم

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو پر مداحوں کی رائے منقسم
علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو پر مداحوں کی رائے منقسم

ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوانے والی علیزے شاہ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہوتی ہیں اور پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں ان کا نام بھی ہوتا ہے۔

علیزے شاہ آج کل بھی پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، ان کے ٹرینڈز میں ہونے کی بنیادی وجہ سگریٹ پیتے ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر اپنے اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں، اس معاملے پر صارفین کی رائے منقسم ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینا نہ پینا کسی بھی شخص کا ذاتی فعل ہے جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ جب عوام کی ایک بڑی تعداد آپ کو پسند کرتی ہے او آپ کے جیسا بننا چاہتی ہے تو آپ کو ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں جس سے ان کے جذبات مجروح ہوں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ ایسے کام صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کرتی ہیں۔

تازہ ترین