• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی وفات کے بعد شرمیلا فاروقی کا جذباتی ٹوئٹ

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والد محمد عثمان فاروقی کے انتقال کے بعد ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔

شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی آج صبح کراچی میں انتقال کر گئے، محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین