گوجرانوالہ پولیس نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی کے الزام میں 4 افراد کو گوجرانوالہ کے علاقے مان موڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق وہ مان موڑ کے قریب گھر جانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی تھی۔
پولیس کو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ کار سوار 4 افراد نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھالیا اور ایک مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کا میڈیکل کروالیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔