• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے مالیت کی منشیات، سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز

پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر سال 2021ء کے دوران ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائیاں کیں۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق سال 2021ء کی کارروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات، سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے اس دورانیے میں منی لانڈرنگ کی درجنوں وارداتیں بھی ناکام بنائی جبکہ درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

اے ایس ایف ترجمان نے مزید کہا کہ 26 اعشاریہ 68 کلو گرام سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق اسمگلنگ کی کوشش کے دوران ضبط کیے گئے سونے کی مالیت ساڑھے 25 کروڑ سے زائد ہے۔

اے ایس ایف نے کارروائیوں کے دوران 57 ملین سے زائد ڈالرز، برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال و دیگر کرنسی ضبط کی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 95 کلوگرام ہیروئن اور 54 کلو گرام سے زائد آئس ضبط کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ضبط کی گئی ہیروئن، آئس اور دیگر منشیات مختلف ممالک اسمگل کی جارہی تھی۔

تازہ ترین