• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے ہدف سے 287 ارب زائد کا ٹیکس وصول کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کرلیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ادارے نے مالی سال 2021-22ء کے پہلے نصف میں ہدف سے 287 ارب روپے زائد جمع کیے ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دورانیے میں ادارے نے 2 ہزار 920 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔

حکام کے مطابق ایف بی آر مالی سال کی پہلی ششماہی کےلیے 2 ہزار 633 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن ریکوری 287 ارب روپے زائد رہی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 32 اعشاریہ 5 فیصد زائد ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دسمبر 2020 میں ایف بی آر نے 509 ارب جمع کیے تھے، اس کے مقابلے میں دسمبر 2021ء میں 600 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جو 18فیصد زائد ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی تا دسمبر 148 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئےجبکہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں 111 ارب روپے ریفنڈ کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی ششماہی میں 33 فیصد زائد ریفنڈ دیا گیا۔

تازہ ترین