• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو، بشکریہ انسٹاگرام 

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب ، سعدین شیخ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اریبہ حبیب کی نکاح نامے پر دستخط اور نکاح کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اریبہ حبیب نے اپنے اس بڑے دن سُرخ جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ دولہے سعدین نے گہری نیلی قمیص شلوار کا انتخاب کیا۔

اریبہ حبیب نے سلسلہ وار اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

سب سے پہلے انہوں نے نکاح کے کارڈز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے اور سعدین شیخ کے نکاح پر نیک خواہشات قرآن مجید کی آیات کے ساتھ درج ہیں۔

اریبہ حبیب نے سعدین کے ساتھ ایک اسٹیج پر بیٹھے تصویر کے کیپشن میں ’نکاح مبارک‘ لکھا۔

اداکارہ نے دولہے کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ’ٹیم دولہا‘ لکھا۔

اس سے قبل اریبہ حبیب کی مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اداکارہ کی رخصتی 2 جنوری کو ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید