• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، شنیرا اکرم انسٹاگرام
فوٹو، شنیرا اکرم انسٹاگرام

لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر وسیم اکرم اور بچوں کے ہمراہ سالِ نو کا جشن مناتے ہوئے سیلفی شیئر کردی۔

شنیرا نے وسیم اکرم ، بیٹوں تیمور ، اکبر اور بیٹی عائلہ کے ہمراہ سیلفی جاری کی۔

سیلفی شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہمارے اہلِ خانہ کی جانب سے آپ کو سالِ نو کی مبارک ہو۔‘

اس سے قبل وسیم اکرم نے شنیرا کے سر پر ایک پرندہ بٹھائے ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا کہ نئے نئے ٹوئٹ کرنے کے لیے ایک اور سال مل گیا۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔

انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال میں بھی کام کیا۔

اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید