• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ میں کراچی کی پولیس پارٹی پر حملہ، گرفتار ملزم چھڑا لیا

لیہ میں کراچی کی پولیس پارٹی پر حملہ کر کے چھڑئے گئے ملزم رمضان کا خاکہ
لیہ میں کراچی کی پولیس پارٹی پر حملہ کر کے چھڑئے گئے ملزم رمضان کا خاکہ

کراچی کی پولیس پارٹی پر پنجاب کے ضلع لیہ میں مسلح افراد نے حملہ کر کے گرفتار ملزم کو چھڑا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد رمضان کے خلاف کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں ایف آئی آر نمبر 152/20 درج ہے، ملزم گزشتہ 2 سال سے اپنے آبائی شہر لیہ میں روپوش تھا۔

مدعیٔ مقدمہ ممتاز حسن کے مطابق انہوں نے اپنے ذرائع استعمال کرتے ہوئے لیہ کے اعظم چوک تھانے کی پولیس کے ذریعے ملک محمد رمضان کو گزشتہ ہفتے گرفتار کرایا تھا۔

ملزم کی کراچی منتقلی کے لیے محکمۂ داخلہ کی اجازت سے کراچی پولیس کے اے ایس آئی عبدالرؤف کی سربراہی میں 4 رکنی پولیس پارٹی گزشتہ روز لیہ پہنچی تھی۔

کراچی پولیس نے ملزم رمضان کی کسٹڈی حاصل کی، ملزم کو کراچی منتقل کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کی غرض سے لیہ کی مقامی عدالت لے جایا جا رہا تھا کہ تھانے سے نکلتے ہی کئی گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے کراچی کی پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

حملہ آور پولیس اہلکاروں کو زد و کوب کر کے ملزم محمد رمضان کو چھڑا کر لے گئے۔

مدعیٔ مقدمہ ممتاز حسن نے لیہ پولیس پر ملزم سے ملی بھگت کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی پولیس پارٹی کو متعلقہ تھانے کی جانب سے نفری ہی نہیں دی گئی۔

ممتاز حسن کے مطابق زیرِ حراست ملزم سے رات بھر مشکوک افراد ملاقاتیں کرتے رہے۔

انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقامی پولیس کارروائی میں مبینہ طور پر ملوث ہو سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید