قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پشاور سے شارجہ کی فلائٹ کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے حکام نے پشاور سے شارجہ کے فلائٹ کی ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر سے روانگی کی وجہ موسم کو قرار دیا ہے۔
پی آئی اے حکام نے کہا کہ پی کے 257 کی روانگی میں تاخیر موسم کی خرابی کے باعث ہوئی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پشاور سے شارجہ کے لیے فلائٹ کو صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا تاہم فلائٹ شام ساڑھے 4 بجے کے قریب روانہ ہوئی۔
مسافر کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے فلائٹ میں تاخیر کے باوجود ہمیں کھانے پینے کے لیے کچھ بھی نہیں دیا۔