• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ڈرم سے ملنے والی 2 لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈرم سے ملنے والی 2 لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا، ایک مقتولہ کی ملزم سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، اس نے ملزم کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے مقتول لڑکیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی بنیاد پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں سے ایک نے اعتراف جرم کرلیا۔

مرنےوالی دونوں لڑکیاں سگی بہنیں تھیں، ملزم نے ایک بہن کے شوہر کو قتل کرنے کے بعد دونوں بہنوں کو قتل کیا۔

ملزم نے بیان دیا کہ مقتولہ آمنہ سے سوشل میڈیا پر دوستی تھی، اس کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کو قتل کیا۔

ملزم نے مزید کہا کہ شادی سے انکار پر مقتولہ نے شوہر کے قتل کا راز کھولنے کی دھمکی دی تو اسے بہانے سے بلایا، وہ اپنی بہن کے ساتھ آئی تو دوستوں کی مدد سے دونوں کو قتل کردیا۔

واضح رہے کہ پولیس کو 3 روز قبل ماموں کانجن کے علاقے سے گزرنے والے گندے نالے میں موجود ایک پلاسٹک ڈرم سے 22 سالہ اور 24 سالہ دو خواتین کی لاشیں ملی تھیں، جن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید