وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کا عمران خان کے سوا کسی نے نہیں سوچا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے پنجاب کی ترقی کے لیے سارا پیسہ لاہور میں خرچ کیا جاتا تھا، عمران خان کے سوا پاکستان کی غریب عوام کا کسی نے نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے عالمی اور ملکی معیشت پر اثرات پڑے، وزیراعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کےلیے 2 ارب خرچ کیے، نئے سال کی بڑی خوشخبری پنجاب میں ساڑھے 4 ارب کے ہیلتھ کارڈ کا جاری ہونا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمران اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جاتے تھے۔
وزیر مملکت نے دعا کی کہ 2022 کا سال ملک کی ترقی اور عوام کیلئے ریلیف کا سال ہو۔