• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال بدل گیا لیکن حکمرانوں کی حرکتیں تبدیل نہیں ہوئیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سال بدل گیا لیکن حکمرانوں کی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 63 فیصد لوگوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے، آپ صرف شہباز شریف لگ سکتے ہیں لیکن بن نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آج مہنگائی، غربت، بیروزگاری، آلودگی اور بیڈ گورننس میں اول نمبر پر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ و برباد کیا جا رہا ہے، صوبے کا کسان آج کھاد کی ایک بوری کے لئے دربدر ہے۔

قومی خبریں سے مزید