• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی ہلاک

ملتان کے علاقے پیپل میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 12 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دوست کے گھر بچے کی پیدائش پر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پڑوسیوں کی 12 سالہ بچی سویرا زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی۔ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید