فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیار ڈال دیے۔
اعلامیے کے مطابق نور خان بگٹی نے وزیراعلیٰ کی کھلی کچہری کے دوران ہتھیار ڈالے اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نور خان بگٹی پہاڑوں میں روپوش تھے اور آج قومی دھارے میں واپس آگئے ہیں۔
نور خان بگٹی نے اپنے خاندان سمیت مجموعی طور پر 60 افراد کے ہمراہ ہتھیار ڈالے۔
اعلامیے کے مطابق نور خان بگٹی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔