کوئٹہ میں رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل کی زیرِ قیادت ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر خوشی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک فتنہ پارٹی ہے، جس سے عوامی مفاد کو خطرہ لاحق ہے۔
زرک مندوخیل نے کہا ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا مقدمہ عدالتوں میں لڑنا چاہیے۔