• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ویکسینیشن کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے  ویکسینیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پارلیمینٹری سیکریٹری قاسم سومرو، قائم مقام چیف سیکریٹری قاضی شاہد پرویز، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ڈاکٹر باری، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اس دوران حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 3 دسمبر 2021ء کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسز تھے جبکہ2 جنوری 2022ء کو 403 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ دسمبر 2021ء میں اومیکرون ٹیسٹ کرنے کے لیے 351 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 315 ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کے کیسز ظاہر ہوئے۔

اجالس کے دوران دی گئی بریفنگ کے مطابق گزشتہ سات روز میں کراچی میں 4.91 فیصد، حیدرآباد 1.41 فیصد اور صوبے کے باقی اضلاع میں 1.12 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،  ہفتہ وار کوویڈ کیسز کے حوالے سے کراچی شرقی اور جنوبی میں 8 فیصد کیسز آئے ہیں۔

کراچی غربی میں 4، کراچی وسطی، گھوٹکی، مٹیاری اور میرپورخاص میں 2-2 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 30 یوم میں 51 کوویڈ مریض انتقال کر گئے ہیں، 51 میں سے 40 مریضوں کی اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا جبکہ  6 انتقال کرنے والے مریض وینٹ پر نہیں تھے، 5 مریضوں کا انتقال گھروں میں ہوا ہے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہوں گی۔

اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 7000 ٹیسٹ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

قومی خبریں سے مزید