• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور نے اپنے اور ملائکہ اروڑا کے درمیان عُمر کے فرق پر کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ان کی اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی عمر میں 12 سال کے فرق کی وجہ سے ہونے والی تنقید کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’سب سے پہلے، میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا ہی وہ ہے جو لوگوں کے تبصروں سے گزرتا ہے، ہم 90 فیصد منفی تبصروں کو دیکھتے بھی نہیں ہیں، اس لیے ٹرولنگ کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ سب جعلی ہے۔‘

ارجن کپور نے کہا کہ ’یہ وہی لوگ ہیں جو جب مجھ سے ملیں گے تو میرے ساتھ سیلفی لینے کے لیے مر رہے ہوں گے، اس لیے ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنی ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتا ہوں وہ میرا اختیار ہے، اس کے علاوہ، آپ اس بارے میں پریشان نہیں ہو سکتے کہ کس کی عُمر کتنی ہے، لہٰذا ہمیں بس جینا چاہیے، جینے دو اور آگے بڑھنا چاہیے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں عمر کو دیکھنا اور رشتہ کو سیاق و سباق کے مطابق بنانا ایک احمقانہ سوچ کا عمل ہے۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، سوشل میڈیا پر بھی ان کی جوڑی کے کافی چرچے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید