• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیویا دتہ پہلی بار سلمان خان سے بطور پرستار ملی تھیں

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل دیویا دتہ کی بالی ووڈ کی فلم نگری میں آنے اور سپر اسٹار سلمان خان سے ملاقات کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔

ان کے مطابق زمانہ طالب علمی وہ اپنے فیوریٹ اداکار سلمان خان سے ملیں اور ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔ ہندی، پنجابی اس کے علاوہ ملیالم اور انگلش فلموں میں اپنے کام کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی 44 سالہ دیویا دتہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کے پنجاب سے ممبئی آئی تھیں۔

اس حوالے سے انھوں نے سلمان خان کے ہمراہ اپنی ایک پرانی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور لکھا کہ بہت پرانی تصویر ملی جب میں نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ممبئی گئی جہاں میری اپنے پسندیدہ فلم اسٹار سے بطور پرستار ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔

جس کے چند سال بعد میں نے بالی ووڈ جوائن کیا تو سلمان خان کے ساتھ بھی کام کیا۔

یاد رہے کہ دیویا نے 1994 میں اپنی پہلی فلم ’عشق میں جینا، عشق میں مرنا‘ کی تھی جبکہ سلمان خان کے ساتھ ان کی پہلی فلم ویرگاٹی تھی، جس میں انھوں نے سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کیا، یہ فلم 1995 میں ریلیز ہوئی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید