• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی اماراتی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اماراتی پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

ادھر اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے بات کی ہے۔ گفتگو میں علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ بننے والے انتہا پسند عناصر کے خلاف تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

علاوہ ازیں اماراتی ایئر لائن نے عارضی طور پر اسرائیل آنے اور جانے والی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید