• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار سے چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور شیخ رشید کی اہم سیاسی ملاقاتیں

۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، مونس الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے اہم سیاسی ملاقاتیں کیں۔

لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے عثمان بزدار کی ملاقات میں سیاسی امور، بلدیاتی الیکشن اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ق لیگی قیادت کی ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ مزید مضبوط بنانے اور مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی بیانیہ ہے نہ ہی حکمت عملی ہے۔

پرویزالہٰی نےکہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خلوص نیت کے ساتھ اتحاد آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کیلئے بات چیت کاسلسلہ جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے عثمان بزدار سے ملاقات میں راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبے جلد مکمل کئےجائیں گے، وہاں کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید