چین کے مشرقی صوبے ہینان کے ایک 37 سالہ شہری نے حال ہی میں اپنی ماں کو تلاش کرلیا۔
بتایا جاتا ہے کہ لی جنگ وی نامی اس شخص کو اس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ صرف 4 برس کا تھا، تاہم اس کمسنی میں بھی اس نے اپنے ذہن میں اپنے گاؤں کا ایک نقشہ محفوظ کرلیا تھا جس کی بنیاد پر وہ اپنے گاؤں پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لی جنگ وی کو 4 سال کی عمر میں اس کے گھر کے باہر سے اغوا کرکے ہزاروں کلومیٹر دور ایک دوسرے خاندان کو فروخت کردیا تھا۔
اغوا کی یہ واردات اس کے ایک پڑوسی نے کی اور بچے کو کھلونا دیکر بہلایا اور پھر 2 ہزار کلومیٹر دور ہینان صوبے میں لے جاکر ایک خاندان کو فروخت کردیا تھا، جنھوں نے اسے اپنی سگی اولاد کی طرح پالا تھا۔
یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ کبھی اس نے بھاگ کر واپس اپنے گھر جانے کی کوشش کی یا نہیں، لیکن وہ راتوں کو جاگ کر اپنے والدین اور گھر کو یاد کیا کرتا تھا اور اسی وجہ سے وہ واپس اپنی والدہ تک پہنچ پایا۔
وہ اپنے گاؤں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں سے جاننے کی کوشش بھی کیا کرتا تھا۔