• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فرم کا انوکھا اقدام، ملازمین کو اسپین کے ٹور پر بھیج دیا

اسپین —فائل فوٹو
اسپین —فائل فوٹو

بھارتی ریئل اسٹیٹ فرم نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے اپنے 1 ہزار ملازمین کو مع معاوضہ اسپین کے ٹور پر بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مختلف کمپنیز کبھی بونس، تو کبھی پارٹی و پکنک کا اہتمام کر کے اپنے ملازمین کی دیکھ بھال کے لیے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں، لیکن بھارت کے علاقے چنئی کی ریئل اسٹیٹ فرم نے اپنے محنتی ملازمین کا خیال رکھنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی ریئل اسٹیٹ فرم نے ایک مخصوص اسکیم کے تحت اپنے 1 ہزار ملازمین کو 1 ہفتے کے لیے تمام اخراجات کے ساتھ اسپین کے شہر بارسلونا کے سیر سپاٹے پر بھیج دیا۔

اس پروگرام کا مقصد کمپنی کی کامیابی میں حصہ دار بننے والے ملازمین کو سراہنا ہے۔

کمپنی کے ایک بیان کے مطابق یہ سفر ملازمین کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کے لیے ہے، جس نے فرم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ فرم نے گزشتہ برس بھی اپنے بہترین ملازمین کو ان کی محنت اور لگن پر سراہتے ہوئے آسٹریلیا کے دورے پر بھیجا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید