• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز آسٹریلوی اسکول کے نام

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

2024ء کے لیے دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز آسٹریلوی عمارت نے اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کی معروف فلک بوس عمارتوں، عجائب گھروں، ہوائی اڈوں کے خوبصورت ٹرمینلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حیرت انگیز طور پر ’ورلڈ بلڈنگ آف 2024ء‘ کا اعزاز سڈنی کے مضافاتی علاقے چیپینڈیل میں قائم ایک اسکول کی عمارت نے اپنے نام کیا ہے۔

سنگاپور میں منعقدہ ’ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول (ڈبلیو اے ایف) ‘ کے دوران چیپینڈیل کے ایک اسکول ’ڈارلنگٹن پبلک‘ کی عمارت کو رواں سال کی بہترین عمارت کا تاج پہنایا گیا۔

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈارلنگٹن پبلک اسکول گزشتہ برس کے اختتام پر فعال ہوا تھا، جسے دنیا بھر کی خوبصورت اور بہترین ڈیزائن کی گئی 220 عمارتوں میں سے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

اس سے پہلے، یہ اعزاز سنگاپور میں بزرگ شہریوں کے لیے بنائے گئے ایک ہاؤسنگ کمپلیکس اور کوپن ہیگن، ڈنمارک میں چھت پر اس کی ڈھلوان کے ساتھ ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ نے جیتا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید