• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران پرواز خاتون فٹنس انسٹرکٹر کو ایکسرسائز کرنا مہنگا پڑگیا

فوٹو سوشل  میڈیا
فوٹو سوشل  میڈیا

دوران پرواز خاتون فٹنس انسٹرکٹر کو ایکسر سائز کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

میکسیکو کی مشہور اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل نے ایک ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ورزش کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

ویڈیو میں باربرا کو جہاز میں مختلف ایکسر سائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں اسکواٹ جمپ اور دیگر حرکات شامل ہیں۔ 

اداکارہ کے مطابق وہ مسلسل 35 گھنٹوں کے سفر کے بعد جسمانی تھکن دور کرنے کے لیے ورزش کر رہی تھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر 9 ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی باربرا روزانہ اپنی ایکسر سائز کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔ فلائٹ کی طوالت کے باعث انہوں نے درمیانی راستے میں مکمل جسمانی ورزش کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں باربرا کو سر پر پر پٹی اور ایکسر سائز کے لباس میں ہوائی جہاز کے راستے میں دوڑتے اور اسکواٹ جمپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جیسے وہ کسی جم میں ہوں، جبکہ  اس دوران ان کے شوہر آرام سے اپنی سیٹ پر بیٹھے موبائل استعمال کرتے نظر آرہے  ہیں۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایک صارف نے ان کے اس اقدام کو "غیر ضروری" اور "پریشان کن" قرار دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید