• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 دن درخت پر پھنسی بلی کو بچالیا گیا

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

امریکا کے شہر واشنگٹن میں 5 دن درخت پر پھنسی رہنے والی بلی کو باحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلی 5 دن تک اوتھیلو کے لائنز پارک میں ایک اونچے درخت پر پھنسی رہی، جہاں اس نے سرد موسم، بارش اور برفباری کا سامنا کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ درخت پر پھنسی بلی کو ریسکیو کے ایک کارکن نے 10 فٹ اونچی سیڑھی پر چڑھ کر مزید 4 فٹ اوپر درخت پر جا کر بچایا۔

بلی کے گلے میں کالر تھا لیکن اس پر کوئی ٹیگ یا شناخت موجود نہیں تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید