• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ضلع کونسل ملازمین سراپا احتجاج

سکھر(بیور ورپورٹ)شدید گرمی کے دوران بھی ضلع کونسل سکھر کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، ملازمین نے ضلع کونسل سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی، مظاہرین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرین نے متنبہ کیا کہ جب تک ملازمین کی 17ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، مظاہرے کی قیادت عبدالمجید جسکانی، عبدالشکور پہنور نے کی،مظاہرین نے کہا کہ اکاؤنٹ آفیسر جو کہ لوکل گورنمنٹ کا ملازم ہونے کے باوجود اسے ڈپٹی کمشنر سکھر کے اکاؤنٹ آفیسر بھی مقرر کیا گیا، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی ظلم اور زیادتی پر حکومت اور منتخب نمائندے خاموش ہیں، ہم عدلیہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس زیادتی کا اس خود نوٹس لے اور ملازمین کے جائز مسئلے کو حل کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ قوانین کے خلاف یہاں او پی ایس پر لوگ اداروں پر بیٹھے ہیں جو ملازمین کا استحصال کررہے ہیں، ایسے افسران سے ملازمین کو کیسے انصاف ملے گا ،مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور 17ماہ کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں تاکہ ضلع کونسل کے ملازمین کے گھروں میں پھیلی ہوئی مایوسی، بے چینی اور فاقہ کشی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین