• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر اروند کیجریوال بھی کورونا وائرس کا شکار

نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اروند کیجریوال نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

بھارتی وزیر نے بتایا کہ ’اُنہیں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ لوگ، جنہوں نے پچھلے کچھ دنوں میں اُن سے ملاقات کی ہے، براہِ کرم خود کو قرنطینہ کریں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 33 ہزار 750 کیسز اور 123 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وائرس سے متاثرہ افراد کی یہ تعداد 18ستمبر کے بعد سے یومیہ کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہے جبکہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 1700ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید