• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

ایکتا کپور نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق اہم اطلاع دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں ایکتا کپور نے بتایا کہ ’احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

ایکتا کپور نے اپیل کی کہ ’حالیہ دنوں میں، جن لوگوں نے اُن سے ملاقات کی ہے وہ لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔‘

دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’میرا اور میری اہلیہ پریا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ہم نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کردیا ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید