• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سدھارتھ نے مجھے مضبوط بنایا: شہناز گِل
سدھارتھ نے مجھے مضبوط بنایا: شہناز گِل

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گِل نے کہا ہے کہ اُن کے قریبی دوست سدھارتھ شکلا نے اُنہیں مضبوط بنایا اور بہت کچھ سیکھایا۔

حال ہی میں شہناز گِل نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ بھارت کی معروف شخصیت بی کے شیوانی سے بات چیت کررہی ہیں اور اسی دوران وہ اپنے قریبی دوست سدھارتھ شکلا کو بھی یاد کرتی نظر آئیں۔

شہناز گِل نے کہا کہ ’میں اکثر سدھارتھ سے کہتی تھی کہ میں سسٹر شیوانی سے بات کرنا چاہتی ہوں اور وہ ہمیشہ کہتا تھا، ہاں ضرور! بس تھوڑا صبر کرو، تم یقیناََ اُن سے بات کروگی۔‘

اُنہوں نے سدھارتھ شکلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اکثر سوچتی ہوں کہ سدھارتھ نے مجھے بہت کچھ سیکھایا، میں پہلے لوگوں کو پہچان نہیں سکتی تھی اور آنکھ بندھ کرکے سب پر بھروسہ کرلیتی تھی لیکن سدھارتھ نے مجھے اچھے اور بُرے کا فرق سیکھایا۔‘

شہناز گِل نے کہا کہ ’خُدا نے مجھے سدھارتھ سے ملوایا اور پھر ہمیں دوست بنایا تاکہ وہ مجھے زندگی میں کچھ سیکھا سکے، ان دو سالوں میں، میں نے بہت کچھ سیکھا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’سدھارتھ کی دوست بننے کے بعد سے میں ہر چیز کو مضبوطی سے سنبھال سکتی تھی اور میں اب بہت مضبوط ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔

خیال رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید