• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا، چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

چوہدری منظور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کی سی ای سی کا ایجنڈا مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنا اور حکومت کو نکالنے کی حکمت عملی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 18 ماہ رہ گئے ہیں یہ حکومت ڈیڑھ سال میں کیا کرلے گی؟

چوہدری منظور نے کہا کہ زرداری صاحب دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید