• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے


آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے،  آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک شہری مارچ کریں گے۔

آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک نکالی جانے والی ریلی میں حکومتی وزراء اور اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے سے فیصلہ کیا جائے، تنازع کشمیر کا آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری سے فیصلہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے آج ہی کے دن کشمیریوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا حق دیا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید