• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھروں میں چوری کرنے والی ملازمہ ماں اور بیٹی گرفتار

— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے جٹ لائن سے ماں اور بیٹی کو پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اس حوالے سے مقدمات بھی درج کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین سے 75 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی 3 ماہ سے شہری کے گھر ملازمت کر رہی تھیں، خواتین نے مالکان کی غیر موجودگی میں چوری کی وارداتیں کیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین ملازمت کی آڑ میں موقع پا کر گھروں میں چوری کی وارداتیں کر کے فرار ہو جاتی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید