• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازقستان: پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، عوام کا احتجاج، وزیراعظم مستعفی

قازقستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرعوام کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پُرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا۔

مظاہروں کے باعث الماتے شہر کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ قازقستان کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے سرکاری دفاتر پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی۔ الماتے کے میئر کے دفتر کو آگ لگا دی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور گرینیڈ فائر کیے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 190 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

قازقستان میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم عسکر مامن مستعفی ہوگئےاور کابینہ برطرف کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید