• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے

فوٹو، عامر لیاقت ٹوئٹر
فوٹو، عامر لیاقت ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔

انہوں نے صحتیابی کے بعد اسپتال کے عملے کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

رکنِ قومی اسمبلی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اسپتال سے گھر روانہ ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ 30 دسمبر کو عامر لیاقت کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اُن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال  میں زیر علاج ہیں۔

بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں حالت بہتر ہونے کے حوالے سے بھی بتایا گیا تھا۔


قومی خبریں سے مزید