• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا دام 86 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 8 ہزار 153 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 801 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید