• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار

فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث خود ساختہ مولوی ظفریاب— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث خود ساختہ مولوی ظفریاب— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث خود ساختہ مولوی ظفریاب کو گرفتار کر لیا گیا۔

خارجی سہولت کار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  8 سالہ درسِ نظامی جامع نظام العلوم شعبہ یتیم خانہ بنوں شہر سے مکمل کیا اور 3 سالہ تخصص فی الفقہ المرکز اسلامی غوریوالہ سے کیا۔

مفتی ظفریاب نے کہا ہے کہ خارجی کمانڈر حکمت روشان کے ساتھ رابطہ تھا، ریاستی اداروں کو میرے رابطوں کا علم تھا اور انہوں نے مجھے گرفتار کر لیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ خارجی کمانڈر حکمت روشان جہاد کے نام پر بھتہ خوری سے متعلق مجھ سے غیر شرعی فتوے حاصل کرتا تھا اور مجھ سمیت مختلف افراد کو عہدوں اور مالی فوائد کی پیشکش کرتا تھا۔

خارجی سہولت کار نے کہا ہے کہ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ غیر اسلامی اور غیر شرعی ہیں۔

گرفتار سہولت کار نے یہ بھی کہا ہے کہ فتنہ الخوارج غیر اسلامی نظریات رکھتے اور مسلمانوں کا قتل جائز قرار دیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید