جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی، جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو ارسال کر دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کے 9 میں سے 5 ممبرز نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تعیناتی کی حمایت کی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد، جسٹس عمر عطا بندیال اورسابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے حمایت کی۔
وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی حمایت کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مقبول باقر اور بار کے نمائندے نے مخالفت کی
جسٹس عائشہ ملک لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی کےمطابق چوتھے نمبر پر ہیں، جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کے خلاف پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ برس 24 ستمبر کو جسٹس عائشہ ملک کا نام مؤخر کر دیا گیا تھا۔