• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سب سے زیادہ اور سب سے کم بارش کہاں ہوئی؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرما کی دوسری بارش کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 28 اعشاریہ 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ نارتھ کراچی میں 18، گلشنِ معمار میں 16 اعشاریہ 9، اورنگی ٹاؤن میں 16 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی اے ایف مسرور بیس پر 15، ناظم آباد میں 13 اعشاریہ 8، یونیورسٹی روڈ پر 13 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

پی اے ایف فیصل بیس پر 12، گلشنِ حدید میں 9، کیماڑی میں 8 اعشاریہ 7، سعدی ٹاؤن میں 8 اعشاریہ 5، اولڈ ایئر پورٹ اور جناح ٹرمینل پر 7 اعشاریہ 8 اور قائد آباد میں 7 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہر میں سب سے کم بارش ڈی ایچ اے میں 5 اعشاریہ 8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید