• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا غیر قانونی قابضین کیخلاف آپریشن، سرکاری املاک واگزار کرالی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ادارے نے 1966 اعشاریہ 43 ملین کی سرکاری املاک واگزار کرالی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر متروکہ وقف املاک کی مزید اراضی واگزار کرائی ہے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں گنج منڈی، صدر، راجا بازار اور ٹیپخ بھاٹہ میں 700 ملین کی اراضی واگزار کرالی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کمرشل اراضی اور دکانوں کو ناجائز قابضین سے خالی کروا کر سیل کردیا ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ اسلام آباد میں 2196 کنال اراضی واگزار کرائی گئی تھی، دارالحکومت میں واگزار اراضی کی مالیت 1266 اعشاریہ 43 ملین روپے بنتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید