• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان! اللّہ سے ڈر نہیں لگتا؟، مریم نواز


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے مری میں اموات کے دردناک واقعے کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا اور کہا ’عمران خان! اللہ سے ڈر نہیں لگتا؟‘

مریم نواز نے مری میں شہریوں کی اموات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا  کہ ’مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کُوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں ان کے لیے پیشگی انتظامات کرنا ہے، شہباز شریف کی خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔


خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے۔

مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید