صوبۂ خیبر پختون خوا کے اورکزئی ضلع میں آج چوتھے روز بھی برف باری جاری ہے، جس کے باعث راستے بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔
برف باری کے باعث اورکزئی میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، ضلع کے مختلف علاقوں میں اب تک 2 فٹ برف پڑ چکی ہے۔
برف باری کےدوران اورکزئی میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی معطل ہو گیا۔
ادھر ضلع ہنگو میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔