• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کمشنر مری کے مطابق انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے، صورتحال میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سینکڑوں گاڑیوں کو مری سے واپس کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ باڑیاں اور گلڈنہ کے علاقوں میں مشکلات زیادہ ہیں بجلی کی ترسیل میں جہاں خرابی ہوئی اسے ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے ۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ سے تعاون کرنا انتہائی اہم ہے ، لوگ جو ایکسپریس وے پر ہیں ان سے درخواست ہے کہ آگے جانے کی ضد نہ کریں اور چند دنوں کیلئے اپنے پروگرام ملتوی رکھیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے۔

قومی خبریں سے مزید