سربراہ ایدھی ایمرجینسی سیل سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ کراچی سے ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے لے مری روانہ ہوگئی ہیں۔
سعد ایدھی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 20 ایمبولنسیں اور 50 اہلکار ابتدائی طور میں حصہ لیں گے، ایمولینسوں میں جدید طبی سہولیات موجود ہوں گی۔
سربراہ ایدھی ایمرجنسی سیل نے یہ بھی کہا کہ ہنگامی صورت میں خوراک اور گرم کپڑوں کے لیے بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔