• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیات میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ڈپٹی کمشنرکا دعوٰی


ڈپٹی کمشنر گلیات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلیات میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

گلیات میں برفانی طوفان کے باعث تمام داخلی و خارجی راستے بند ہو گئے ہیں، مری جانے والے راستوں پر پھنسے درجنوں سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے، اندازے کے مطابق گلیات میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

دوسری انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو ہوٹلوں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو نتھیاگلی سمیت گلیات نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلیات میں 20 سے 25 ہزار گاڑیں داخل ہو چکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید