• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز، لاکھا روڈ اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سکھر ڈویژن کے لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت 3 گھنٹے کےلیے متاثر ہوئی ہے جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حادثہ پوائنٹ یا کانٹے کے مسئلے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ریلوے انجن اور چند بوگیوں کو نقصان پہنچا، گارڈ کو بوگی سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ٹریک کی بحالی کے بعد شالیمار ایکسپریس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی، ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید